Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی ، زمزمہ پارک کے قریب فائرنگ،چینی باشندہ ہلاک

کراچی ، زمزمہ پارک کے قریب فائرنگ،چینی باشندہ ہلاک
February 5, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) کراچی میں زمزمہ پارک کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چینی باشندہ دم توڑ گیا جبکہ دو راہ گیرزخمی ہو گئے ۔ ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق  فائرنگ کا نشانہ بننے والا غیر ملکی بینک سے رقم نکلوا کر جارہا تھا ۔

کراچی میں زم زمہ پارک کے قریب کار پر فائرنگ  کی گئی جس میں ایک چینی باشندہ مارا گیا جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے ۔  پولیس کے مطابق فائرنگ موٹر سائیکل سوار ملزمان نے کی ۔  کار پر آٹھ گولیاں لگی ہیں۔

ڈی آئی جی ساوتھ آزاد خان کہتے ہیں جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم کے 9 خول ملے ہیں، چینی باشندے نے سیکورٹی کے بغیر سفر کیا۔

ادھر وزیر داخلہ نے فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ساوتھ کو تحقیقات کا حکم دیدیا، سہیل انور سیال نے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کی ہدایت کردی ۔