Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی ، رینجرز کی پاک کالونی نئی آبادی میں کارروائی،زیرزمین چھپایا گیا جدید اسلحہ برامد

کراچی ، رینجرز کی پاک کالونی نئی آبادی میں کارروائی،زیرزمین چھپایا گیا جدید اسلحہ برامد
August 11, 2018
کراچی ( 92 نیوز ) رینجرز نے خفیہ اطلاع پر کراچی کے علاقے پاک کالونی نئی آبادی میں کارروائی کرتے ہوئے زیر زمین چھپایا ہوا  جدید اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کر لیا۔ برآمدہ اسلحے میں دو عدد رپیٹر، ایک تیس بور مشین گن ، دو ٹی ٹی پستو اور ایک نائن ایم ایم پستول شامل ہے ۔ گزشتہ چند سالوں میں رینجرز کی جانب سے کراچی سمیت سندھ بھر میں  امن کے دشمنوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں  جن میں بڑی بڑی کامیابیاں  حاصل ہوئی ہیں جب کہ اسی عرصے میں بھاری مقدار میں  اسلحہ بھی پکڑا گیا ہے ۔