Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی ، رینجرز کی مختلف کارروائیوں میں 10 ملزم گرفتار

کراچی ، رینجرز کی مختلف کارروائیوں میں  10 ملزم گرفتار
January 2, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے چھاپوں کے دوران 10 ملزمان کو گرفتار کرلیا ، سائبر کرائم میں ملوث ملزمان اب تک 150 شہریوں سے پیسے بٹور چکے ہیں ۔ شہری کی شکایت پر رینجرزنے کورنگی، گلشن اقبال اور سرجانی ٹاؤن میں کارروائیاں کیں ، سائبر کرائم میں ملوث گروہ کے 10 کارندوں کو شکنجے میں لے لیا ۔ ملزمان نے ایک شہری کو آن لائن گاڑیاں فروخت کرکے 11 لاکھ روپے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کروائے تھے، جس کے بعد ملزمان موبائل فون بند کرکے روپوش ہوگئے تھے ۔ تفتیش کے دوران گروہ نے 150 شہریوں کے ساتھ جعلسازی کا اعتراف کیا ہے ۔