Saturday, December 4, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی ، رینجرز اورسی ٹی ڈی کی کارروائی ، 3 دہشتگرد ہلاک

کراچی ، رینجرز اورسی ٹی ڈی کی کارروائی ، 3 دہشتگرد ہلاک
January 2, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) کراچی کے علاقے بلدیہ قائم خانی کالونی میں رینجرز اور سی ٹی ڈی کی ارروائی کے دوران تین دہشتگرد ہلاک ہوگئے ۔سی ٹی ڈی اور رینجرز کے دو اہلکار زخمی ۔

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن مین رینجرز اور کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی ۔

فائرنگ کے تبادلے میں  تین دہشتگرد ہلاک ہو گئے جبکہ سی ٹی ڈی اور رینجرز کے دو اہلکار زخمی ہو گئے ۔

فرار ہونےو الے دہشتگردوں کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے ۔

مرنے والے دہشتگردوں سے  دو خود کش جیکٹیں ، تین پستولیں ، دو آئی ای ڈی ، بلاک بم دو ایس ایم جیز برآمد ہوئی ہیں۔