Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی ، راؤ انوار کیخلاف مزید 9درخواستیں جمع کرادی گئیں

کراچی ، راؤ انوار کیخلاف مزید 9درخواستیں جمع کرادی گئیں
February 26, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کیخلاف مشکلات کے انبار کھڑے ہو گئے ہیں ۔ جعلی مقابلوں میں جاں بحق مزید 9 افراد کے لواحقین نے انکاؤنٹر اسپیشلسٹ کے خلاف قتل کے مقدمات درج کروانے کی درخواستیں جمع کرادیں۔

 جرگہ رکن سیف الرحمان کہتے ہیں راو انوار کی گرفتاری سے کم پر بات نہیں ہوگی،ادھر اے ٹی سی نے نقیب کیس میں گرفتار ملزمان کے خلاف یکم مارچ کو چالان طلب کرلیا ۔

راو انوار کے خلاف ملیر میں ان ہی کے پرانے دفتر میں جعلی پولیس مقابلوں میں جاں بحق مزید 9 افراد کے لواحقین نے درخواستیں جمع کروائیں ۔درخواست میں انکاؤنٹر اسپیشلسٹ کے خلاف مقدمات درج کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

جرگہ رکن سیف الرحمان نے کہا کہ عابد باکسر کو دبئی سے پاکستان لایا گیا لیکن راؤ انوار کو گرفتار نہ کیا جاسکا، راو انوار کی گرفتاری تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

ان کا مزیدکہنا تھا کہ راؤ انوار نے ملیر کے قبرستان بھرے، علاقے بھی ویران کئے،انصاف نہ ملا تو لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔دوسری جانب اے ٹی سی نے نقیب اللہ قتل کیس میں گرفتار ڈی ایس پی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف یکم مارچ تک چالان طلب کرلیا۔

دوسری جانب راؤ انوار کے دست راست سابق ایس ایس پی ملیر انوسٹی گیشن ملک الطاف کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔

  تحقیقاتی کمیٹی کے مطابق ملک الطاف نے مقابلوں کی تفتیش میں ہیرپھر کی اور  تفتیش میں کمیٹی کو مطمئن کرنے میں بھی ناکام رہے۔