Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی ، دھابیجی اور گھاروپمپنگ اسٹیشن میں بجلی کا بریک ڈاون

کراچی ، دھابیجی اور گھاروپمپنگ اسٹیشن میں بجلی کا بریک ڈاون
August 10, 2018
کراچی (92 نیوز) دھابیجی اور گھارو پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث 72 انچ قطر کی پانی کی پائپ لائن پھٹ گئی جس کے باعث کراچی کو پانی کی فراہمی معطل ہو گئی ۔ واٹربورڈ حکام کے مطابق کے الیکٹرک کی جانب سےاچانک بجلی بند کرنے کی وجہ سے پائپ لائن پٹھی۔ پائپ لائن پھٹنے سے گردونواح کے علاقے زیر آب آ گئے اور شہر قائد کو پانی کی فراہمی بند ہو گئی ہے۔ شہرکے بیشترعلاقوں میں پانی کی شدید قلت پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ واٹربورڈ حکام کےمطابق پائپ لائن کی مرمت شروع کر دی گئی ہے۔ شہر کو پانی کی سپلائی بند ہے۔ گلشن اقبال، گلستان جوہر اور ناظم آباد سمیت شہر کے بیشتر علاقے متاثرہونگے۔