Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی ، دو ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے ، تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کردیا گیا

کراچی ، دو ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے ، تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کردیا گیا
February 24, 2018

کراچی (92 نیوز) شہر قائد کی ماڈل کالونی انارکلی بازار کے قریب شہری سے لوٹ مار کرنے والے دو ڈاکووں عوام کے ہتھے چڑھ گئے ۔ عوام نے شدید تشدد کے بعد دونوں ڈاکووں کو پولیس کے حوالے کر دیا ۔
شہری کے مطابق ملزمان اسلحے کے زور پر لوٹ مار کی کوشش کر رہے تھے ۔ اطراف میں موجود لوگوں نے ملزمان کا تعاقب کر کے دھر لیا اور تشدد کرنے کے بعد پولیس کے حوالے کیا ۔ پولیس نے ملزمان کےقبضے سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کر کے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغازکر دیا ۔