Saturday, January 29, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی ، دوران علاج اڑھائی سال کا بچہ دم توڑ گیا

کراچی ، دوران علاج اڑھائی سال کا بچہ دم توڑ گیا
September 29, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے لائنز ایریا کے کلینک میں دوران علاج ڈھائی سال کا بچہ دم توڑ گیا۔ لائنز ایریا میں چار دن سے بخار میں مبتلا ڈھائی سال کا عبدالرحمان جان کی بازی ہار گیا ۔ معصم بچے کو نجی کلینک میں 4 دن سے ڈرپ لگائی جارہی تھی ۔ گزشتہ رات ڈرپ لگائی تو طبعیت بگڑ گئی اور عبدالرحمان والدین سے ہمیشہ کیلئے جدا ہو گیا۔ علاقہ مکینوں نے ڈاکٹروں پر غلط انجیکشن لگانے کا الزام لگا دیا اور نہ صرف کلینک میں توڑ پھوڑ کی بلکہ ڈاکٹر کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچایا ۔  صورتحال زیادہ خراب ہوئی تو رینجرز کو طلب کرنا پڑا۔ بچے کے اہلخانہ نے حکومت سے انصاف کی اپیل کر دی۔