Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی ، دس سالہ طالبہ اقصیٰ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے زخمی

کراچی ، دس سالہ طالبہ اقصیٰ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے زخمی
September 28, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے بلدیہ میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی کا نشانہ بننے والی 10  سالہ طالبہ اقصیٰ زخمی ہو گئی۔ دس سالہ اقصیٰ کو کیا خبر تھی کہ اسکول سے اسپتال جانا پڑے گا۔ کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاون میں اسکول میں کھیل کود کے دوران نامعلوم سمت سے آنے والی گولی معصوم اقصیٰ کو جا لگی۔ طالبہ کو فوری طور سول اسپتال، پھر جناح اسپتال بچہ وارڈ منتقل کیا گیا۔ این آئی سی ایچ کے ڈاکٹر جمال کہتے ہیں بچی کی حالت تشويشناک ہے، پھیپھڑے متاثر ہوئے ہیں۔ سرجن ڈاکٹر ناصر نے بتایا کہ گولی بچی کے جسم میں پیوست ہے، حالت بہتر ہوتے ہی سرجری کی جائے گی۔ کراچی میں اس سے قبل بھی کئی افراد اندھی گولیوں کا نشانہ بن کر زخمی ہوچکے ہیں۔