Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی ، خوبصورت زیورات خواتین کی توجہ کا مرکز بن گئے

کراچی ، خوبصورت زیورات خواتین کی توجہ کا مرکز بن گئے
February 24, 2018

کراچی (92 نیوز) سجنا سنورنا ہر عورت کی کمزوری ہے ۔ جب ایک ہی جگہ یہ سب زیورات مل جائیں تو خواتین کی تو جیسے لاٹری نکل آئی ۔
کراچی میں لگنے والی زیورات کی نمائش میں پرانے اور نئے انداز کے ساتھ قیمتی پتھروں سے جڑے زیورات خواتین کی توجہ کا مرکز بنے رہے ۔
کراچی میں لگنے والے جیمز بازار نمائش میں
120 سے زائد اقسام کے قیمتی اور نایاب پتھروں کے اسٹالز ہیں ۔
اسٹالز پر سچے موتیوں کے ہار، پاکستان اور ترکش ڈیزائن کے زیوارت، برتن
اور آرائشی سامان بھی ہے ۔ دو روزہ نمائش کا آج آخری دن ہے ۔