Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی ، حیدر آباد کے میئر نے اختیارات نہ ہونے کا شکوہ کر دیا

کراچی ، حیدر آباد کے میئر نے اختیارات  نہ ہونے کا شکوہ  کر دیا
March 9, 2018

کراچی (92 نیوز) میئر کراچی کی طرح حیدرآباد کے میئر نے بھی اختیارات نہ ہونےکا شکوہ کر دیا ۔
میئر حیدر آباد کی جانب سے واٹر کمیشن میں جمع کروائی جانے والی رپورٹ 92 نیوز نے حاصل کرلی ۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ انہیں میئر تو بنا دیا گیا لیکن اختیارات نہیں دئے گئے ۔ کچھ لوگ ہیں جو اس نظام کو چلانا نہیں چاہتے ۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ شہر میں بے ہنگم کثیر المنزلہ عمارتوں سے تباہی ہو سکتی ہے ۔ حیدرآباد کو میٹرو پولیٹن کا درجہ دلوانے کی اپیل بھی کی ۔
رپورٹ میں بتایا کہ حیدر آباد کے مسائل حل کرنے کے لئے وسائل نہیں ہیں ۔ لینڈ مافیا سرکاری اراضی پر قبضے کر چکی ، قبضے ختم کرانے کے لیے بھاری مشینری نہیں ۔
ادھر حیدر آباد کے میئر نے کہا کہ شہر میں نالوں کی ازسر نو تعمیر اور نئے قبرستان بنانے کی اشد ضرورت ہے ۔