Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی ، جرائم میں ملوث افغان گروپ کے کارندوں سمیت 5 ملزم گرفتار

کراچی ، جرائم میں ملوث افغان گروپ کے کارندوں سمیت 5 ملزم گرفتار
January 27, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی پولیس نے جرائم میں ملوث افغان گروپ کے تین کارندوں سمیت پانچ  ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں فرار ہونے والا سزائے موت کا ملزم بھی شامل ہے۔ کراچی پولیس نے گھروں میں لوٹ مار کرنے والے افغانی گروپ کے تین  کارندےپکڑے گئے۔  پولیس نے ملزمان کی نشاندہی پر پانچ لاکھ روپےاور قیمتی سامان برآمد کرلیا۔ ایس ایس پی ایسٹ اظفر مہیسر کا کہنا ہے کہ  ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔  پولیس افسر کا کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس اہلکار اور کے ڈی اے ملازم کے قتل پر اہم شوائد ملے ہیں ملزمان کو جلد ہی گرفتار کرلیں گے۔ دوسری جانب سی ٹی ڈی نے سزاے موت کے فرار ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ۔ ملزم نے بلوچستان میں 6 افراد کو قتل کیا تھا،عدالت نے سزائے موت کا حکم دیاتھا۔ اسٹل ٹاؤن پولیس نے مقابلے کے دوران پچاس وارداتوں میں ملوث ملزم روشن کو گرفتار کرلیا۔