Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی ، تحریک انصاف نے ملین ٹری سونامی مہم کا آغاز کردیا

کراچی ، تحریک انصاف نے ملین ٹری سونامی مہم کا آغاز کردیا
February 25, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) تحریک انصاف نے کراچی میں بھی ملین ٹری سونامی مہم کا آغاز کردیا ۔   پہلے روز کورنگی کی بھٹائی کالونی میں شہریوں میں ہزاروں پودے تقسیم کیے گئے۔ کپتان کے کھلاڑی کہتےہیں یہ غیر سیاسی مہم ہے جس کا مقصد شہرقائد کوسرسبز بنانا ہے۔

عارف علوی نے صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئےکہاکہ ملین ٹری سونامی کے تحت دس لاکھ پودے لگائے جائیں گے ۔

تحریک انصاف کی جانب سے چار اقسام کے پودےنیم، پیپل، املی اور مورنگا لگائے گئے۔