Saturday, January 29, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی ، بیوی کے قتل کے الزام میں شوہر گرفتار

کراچی ، بیوی کے قتل کے الزام میں شوہر گرفتار
October 3, 2018
کراچی ( 92 نیوز ) کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں خاتون کے قتل کی لرزہ خیز  واردات  کے معاملے میں  پولیس نے  مقتولہ  کے  شوہر رضوان کو گرفتار کرکے واقعے کی  تفتیش شروع کردی ۔ کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں دل دہلادینے والا واقعے میں   سفاک شوہر نےاپنی معصوم بچی کے سامنے ہی اپنی بیوی کو  بے رحمی سے موت کے گھاٹ اتاردیا ۔ پولیس کا دعویٰ ہے مقتولہ سعیدہ کو اس کے شوہر رضوان نے قتل کیا اور بعد میں واقعہ کو خودکشی قرار دینے کی کوشش کی ۔ مقتولہ سعید ہ کے والد کہتے ہیں ان نواسی واقعہ کی گواہ ہے جسے رضوان کے بہنوئی نے کہیں چھپادیاہے  ۔ سعیدہ کے اہلخانہ  کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ قتل کی واردات میں خاتون بھی ملوث ہےجس سےپولیس لاعلم ہے۔