Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی ، بگڑے رئیس کی شارع فیصل پر اندھا دھند فائرنگ، گرفتاری کا چیلنج دے دیا

کراچی ، بگڑے رئیس کی شارع فیصل پر اندھا دھند فائرنگ، گرفتاری کا چیلنج دے دیا
February 24, 2018

کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں بگڑے رئیس نے شارع فیصل پر دادا گیری کرتے ہوئے  اندھا دھند فائرنگ کر دی اور  سیکیورٹی اداروں کو گرفتار کرنے کا چیلنج بھی دے دیا  ۔صوبائی وزیر داخلہ نے نوٹس لیتے ہوئے  ایس ایس پی کو تحقیقات اور ملزم کی گرفتاری کا حکم دے دیا ۔

عدنان پاشا نے شارع فیصل پر اندھا دھند فائرنگ کی اور ویڈیو اپ لوڈ کر دی ، فائرنگ کی ویڈیو  سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔ ویڈیو  میں عدنان پاشا نے خود کو گرفتار کرنے کا چیلنج بھی دے دیا ۔

پولیس عدنان پاشا کو گرفتار نہ کر سکی تو نوجوان نے سوشل میڈیا پر دوسری ویڈیو اپ لوڈ کردی جس میں  اس کا کہنا ہےکہ کسی کو نہیں معلوم کہ میں نے ایسا کیوں کیا؟۔  نوجوان نے شانی نامی بندے پر والد کے قتل کا الزام بھی لگادیا۔

وزیر داخلہ نے میڈیا کی خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے  ایس ایس پی کو فوری تحقیقات اور ملزم کی گرفتاری کا حکم دیدیا ۔سہیل انور سیال کا کہنا ہے کہ انکوائری اور قانونی اقدامات پر مشتمل رپورٹ فوری ارسال کی جائے ۔