Saturday, December 4, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی ، اے ٹی ایم فراڈ میں ملوث ماسٹر مائنڈ سمیت 4 ملزم گرفتار

کراچی ، اے ٹی ایم فراڈ میں ملوث ماسٹر مائنڈ سمیت 4 ملزم گرفتار
January 14, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) کراچی میں پاکستانیوں کی رقوم لوٹنے والے ماسٹر مائینڈ سمیت 4 ملزم پولیس نے گرفتار کر لئے ہیں جبکہ اب تک پکڑے جانے والے ملزموں کی کل تعداد 7 ہو گئی ہے ۔  اے ٹی ایم اسکیمنگ اسکینڈل میں ملوث ملزموں سے 23 لاکھ روپے برآمد کئے جا چکے ہیں ۔

چینی باشندوں کے دو ساتھی فرار ہو گئے ہیں ، ایس پی کلفٹن کے مطابق اسکینڈل میں پورا گروہ ملوث ہے ۔ پکڑے گئے ملزم 3 روز پہلے پاکستان آئے تھے جبکہ  ڈیفنس بنگلے سے گرفتار ہونے والا ماسٹر مائنڈ 15 سال سے پاکستان میں مقیم تھا ۔

کراچی میں ڈیفنس پولیس نے بنگلے پر چھاپے کےدوران اے ٹی ایم فراڈ میں ملوث ماسٹر مائنڈ گرفتار کیا ۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم چین سے 15 سال پہلے کراچی آیا تھا ۔ اے ٹی ایم فراڈ میں ملوث 4 چینی باشندوں کو اسی ملزم نے اپنے گھر میں رہائش دی تھی۔