Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی ، ایک ہفتےمیں تیسری باربجلی کا بریک ڈاؤن ، گلشن اقبال، گلشن حدید، شاہ فیصل کالونی کو بجلی کی سپلائی معطل

کراچی ، ایک ہفتےمیں تیسری باربجلی کا بریک ڈاؤن ، گلشن اقبال، گلشن حدید، شاہ فیصل کالونی کو بجلی کی سپلائی معطل
July 12, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) کراچی میں ایک ہفتےکے دوران  تیسری بار بجلی کے بریک ڈاؤن نے شہر کے کئی علاقوں کو اندھیرے میں ڈبو دیا۔ گلستان جوہر گرڈ سٹیشن میں رات ایک بجے فنی خرابی کے باعث گلشن اقبال، گلشن حدید، بن قاسم، شاہ فیصل کالونی کو بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی۔ نیو کراچی، نارتھ کراچی، ملیر، ڈیفنس، کلفٹن، کریم آباد، لیاقت آباد اور عزیزآباد میں بھی رات بارہ بجے بجلی منقطع ہو گئی۔ ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ پپری پی پی آئی کی ٹرانسمیشن لائن کے دس گرڈ اسٹیشن ٹرپ کر گئے۔ گرڈ اسٹیشن ٹرپ کر جانے سے کچھ علاقوں کی بجلی معطل ہوئی۔ ٹرانسمیشن لائن کی بحالی کا کام فوری شروع کر دیا گیا۔ دھابیجی پمپنگ سٹیشن کو بجلی کی فراہم معطل ہونے سے کراچی کو چھے سو پندرہ ملین گیلن پانی کی فراہمی بند ہو گئی۔