Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی ، این اے 254 سے کامیاب پی ٹی آئی امیدوار محمد اسلم خان اشتہاری نکلے

کراچی ، این اے 254 سے کامیاب پی ٹی آئی امیدوار محمد اسلم خان اشتہاری نکلے
August 3, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقے 254 سے کامیاب تحریک انصاف کے امیدوار محمد اسلم خان اشہتاری نکلے۔ کسٹم کورٹ نے انتیس اکتوبر1997 کو اسمگلنگ کیس میں مفرور قرار دیا تھا۔ عزیزآباد سے کامیاب ہونے والے تحریک انصاف  محمداسلم خان مشکل میں پھنس گئے۔ شکست کھانے والے متحدہ کے امیدوار شیخ صلاح الدین نے اہم دستاویزات ریٹرننگ آفیسر کو پیش کر دیئے اور  بتایا کہ اسلم خان اسمگلنگ کیس میں اشتہاری ملزم ہیں۔ کسٹم کورٹ نےاسلم خان کو 29 اکتوبر 1997 کواشہتاری قرار دیا تھا۔ شیخ صلاح الدین کا کہنا تھا کہ اسلم خان نے انتخابی دستاویزات میں حقائق چھپائے۔ وہ صادق اور امین نہیں رہے ، نااہل قرار دیا جائے۔ شیخ صلاح الدین نے کہا کہ اسلم خان  کی کامیابی کا نوٹفیکشن روکنے کے لیے اسلام آباد الیکشن کمیشن میں بھی درخواست جمع کروائیں گے۔