Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی ، ایم کیو ایم کے تین رہنماؤں کی فاروق ستار کو منانے کی کوششیں

کراچی ، ایم کیو ایم کے تین رہنماؤں کی فاروق ستار کو منانے کی کوششیں
February 6, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) کامران ٹیسوری کی بطور سینیٹ امیدوار نامزدگی پر جھگڑ کے بعد ایم کیو ایم پاکستان اختلافات کا شکار ہو گئی ہے ۔ ایم کیو ایم پاکستان میں دو گروپ بن گئے ہیں ۔

پی آئی بی  میں کے ایم سی گراؤنڈ پر جنرل ورکرز مشاورتی اجلاس کی تیاریاں جاری ہیں ۔ فاروق ستار کی جانب سےاہم اعلان متوقع ہے ۔

ایم کیو ایم کے تین رہنماؤں نے فاروق ستار کو منانے کی کوششیں کیں مگر  دوگھنٹے طویل مذاکرات کے بعد بھی کوئی نتیجہ نہ نکلا ۔

وفد کی جانب سے تین تجاویز پیش کی گئیں ۔فاروق ستار نے اپنے مطالبات وفد کے سامنے رکھ دیئے۔

فاروق ستار کو منانے کی ذمہ داری ایک وفد کی ناکامی کے بعد دوسرے کو تفویض کر دی گئی ۔

امین الحق کے مطابق بحران کے حل کیلئے تین رکنی کمیٹی بھی تشکیل دےدی گئی ۔

دوسری جانب عامر خان اور ساتھیوں نے بھی پارٹی کے عارضی مرکز میں مشاورت کی ، فیصل سبزواری کہتے ہیں سیاسی انتہا پسندی کے قائل نہیں ۔ وسیم اختر بھی معاملہ افہام و تفہیم سے حل کرنے کے خواہاں ہیں ۔