Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی ، ایف بی ایریا میں دن دہاڑے شہری کو لوٹ لیا گیا

کراچی ، ایف بی ایریا میں دن دہاڑے شہری کو لوٹ لیا گیا
March 2, 2018

کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے ایف بی ایریا میں دن دہاڑے شہری کو لوٹ لیا گیا ۔ سی سی ٹی وی فوٹیج نائنٹی نیوز نےحاصل کر لی ۔
فوٹیج میں موٹرسائیکل پر سوار دو مسلح ملزموں کو دیکھا جا سکتا ہے ۔ ملزموں نے گھر کے باہر موجود شہری سے موبائل فون اور نقدرقم چھین لی ۔
اسکول جانے کے لئے گھر سےنکلنے والے معصم بچوں نے بھی یہ مناظر دیکھ لئے ۔ دونوں ملزم بے خوف واردات کر کے با آسانی فرار ہو گئے ۔ ملزموں نےاسی علاقے میں مزید دو اور وارداتیں بھی کیں ۔
گذشتہ روز گلستان جوہر میں چار مسلح ملزمان نے گاڑی میں بیٹھے بزرگ شہری کو لوٹا تھا ۔ پولیس دونوں وارداتوں کے ملزمان کو گرفتار نہیں کر سکی ۔