Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی ، اہم شاہراہوں پر نہال ہاشمی کی حمایت میں بینرز آویزاں ، انتظامیہ خاموش

کراچی ، اہم شاہراہوں پر نہال ہاشمی کی حمایت میں بینرز آویزاں ، انتظامیہ خاموش
February 12, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) کراچی میں نامعلوم افراد پھر سرگرم ہو گئے اور شہر کی اہم شاہراہوں پر توہین عدالت پر سزا یافتہ نہال ہاشمی کی حمایت میں بینرز آویزاں  کر دئیے گئے ۔ بینرز پر فیصلوں پر تنقید کے جملے بھی لکھے گئے ہیں  ۔

سپریم کورٹ سے سزا یافتہ نہال ہاشمی کے حق میں بینرز پینافلیکس لگادیئے ہیں ۔  اشعار اور الفاظ کے ذریعے توہین عدالت پر سزایافتہ نہال ہاشمی کی حمایت اور عدالتی فیصلے پر تنقید  کی گئی ہے جب کہ انتظامیہ بے خبر پولیس لاعلم ہے اور سزا یافتہ نہال ہاشمی کےحق میں تشہیری مہم جاری  ۔

چینل 92 نیوز پر خبر نشر ہوئی تو عدالتی فیصلوں کے خلاف اور نہال ہاشمی کی حمایت میں تشہیری مہم کے بینرز ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا اور پولیس کو ٹاسک دیا گیا کہ عدالت عظمیٰ سے سزایافتہ نہال ہاشمی کی حمایت میں بینرز ہٹادیئے جائیں ۔