Saturday, November 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی ، اڑھائی سالہ بچی حورین کے اغوا میں ملوث 3 رکنی گروہ گرفتار

کراچی ، اڑھائی سالہ بچی حورین کے اغوا میں ملوث 3 رکنی گروہ گرفتار
August 9, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی میں فرئیر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بچی کے اغوا میں ملوث خاتون سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان نے گزشتہ روز ڈھائی سالہ بچی حورین کو اغواکیا تھا۔ فریئر کے علاقے سے 7 اگست کو فلیٹ کے باہر کھیلنے والے پھول جیسی حورین کو ملزمہ امبر اغوا کر کے لے گئی تھی لیکن گرفتاری کے خوف سے ملزمان بچی کو اُسی مقام پر چھوڑ گئے۔ پولیس نے سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزمان کی شناخت کی جس کے بعد گزشتہ رات اعظم بستی میں کارروائی کر کے تین ملزمان کو شکنجے میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے جُرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔