Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی ، انتخابی ریلی کے دوران سیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں تصادم

کراچی ، انتخابی ریلی کے دوران سیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں تصادم
July 21, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی میں سائٹ سپر ہائی وے پر دھنی بخش گوٹھ میں آزاد امیدوار اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان میں تصادم ہو گیا  جس میں امیدوارسمیت آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق سیاسی جماعتوں میں جھگڑا ریلی میں موجود گاڑیوں کو راستہ نہ دینے پر ہوا جس کے بعد دونوں جماعتوں کے کارکن مشتعل ہو گئے اور ایک دوسرے پر پتھراؤ شروع کر دیا ۔ پتھر لگنے سے 8 افراد زخمی ہوگئے جن میں پی ایس 99 سے آزاد امیدوار جان محمد رند بھی شامل ہیں ۔ تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔