Friday, November 26, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی ، اغوا کا ڈرامہ کروا کر تاوان طلب کرنے والا نوجوان دوست سیمت پکڑا گیا

کراچی ، اغوا کا ڈرامہ کروا کر تاوان طلب کرنے والا نوجوان دوست سیمت پکڑا گیا
August 12, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی میں خود کو اغوا کروا کر گھروالوں سے تاوان طلب کرنے والا نوجوان دوست سیمت پکڑا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے دونوں کو حوالات کی ہوا کھلا دی۔ گلشن اقبال کے طالبعلم احسن دوست کیساتھ جیل چلا گیا۔ احسن نے دو روز قبل سیلف گڈنیپگ کا پلان بنا کر گھر والوں سے پانچ لاکھ روپے تاوان وصول کرنے کی منصوبہ بندی کی۔ پولیس نے احسن کو دوست سمیت گرفتار کر لیا۔ تفتشی افسر کے مطابق دونوں ملزمان نے اغوا کے ڈرامہ کا اعتراف کر لیا ہے۔ ملزمان کی عمر بھی اٹھارہ سال سے کم ہیں۔