Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی ، اسکول فیسوں میں اضافے سے متعلق سندھ حکومت کا نوٹی فکیشن کالعدم قرار

کراچی ، اسکول فیسوں میں اضافے سے متعلق سندھ حکومت کا نوٹی فکیشن کالعدم قرار
March 5, 2018

کراچی (92 نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے اسکول فیسوں میں اضافے سے متعلق سندھ حکومت کانوٹی فیکشن کالعدم قرار دے دیا ۔ عدالت نے اسکول انتظامیہ کو فیس میں اضافے اور لیٹ فیس چارجز وصولی سے بھی روک دیا ۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اسکول فیس میں حالیہ اضافہ غیر قانونی ہے ۔ حکومت فیسوں سے متعلق قوانین مرتب کرنے کے لیے پالیسی مرتب کرے ۔
ادھر والدین نے کہا کہ اسکول انتظامیہ فیس کے ووچر فراہم نہیں کر رہی ۔ اسکول انتظامیہ پرانی فیسوں پر لیٹ فیس چارجز وصول کرنا چاہتی ہے ۔