Friday, October 22, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی ، اسکول بیگ لٹکائے ملزمان نے طالبعلموں کو لوٹ لیا

کراچی ، اسکول بیگ لٹکائے ملزمان نے طالبعلموں کو لوٹ لیا
January 28, 2021

کراچی (92 نیوز) کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں تھم نہ سکیں، طالب علم کا روپ دھارےملزمان بھی شہریوں کو لوٹنےلگے، نارتھ کراچی میں اسکول بیگ لٹکائے ملزمان نےحقیقی طالب علموں کو لوٹ لیا۔

کراچی میں اسٹریٹ کرائم تھم نہ سکیں ۔ نارتھ کراچی الیون سی باظاہر طالبعلم لگنےوالےملزمان نےدواصلی طالب علموں کو لوٹ لیا ، نائنٹی ٹونیوز واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج  موصول ہو گئی ۔

فوٹیج کے میں دیکھاجاسکتاہےکہ گلی میں دو موٹرسائیکلیں آمنےسامنےآئیں ، سفید کار کےجاتےہی اسکول بیگ لٹکائے ملزم موٹرسائیکل سےاترا اورموٹرسائیکل سوارنوجوانوں کواسلحہ دیکھاکرموبائل فون،نقد رقم اوراسکول بیگ چھین لیا۔
ملزم نے دوسرا بیگ بھی کاندھے پر لٹکایا اوراپنے ساتھی کے ساتھ موٹرسائیکل پر بیٹھ کر فرارہوگیا۔

دوسری جانب ڈیفنس پولیس نےقیوم آباد میں کومبنگ آپریشن کےدوران کالعدم تنظیم کےتین دہشتگردوں کوگرفتار کرلیا،ملزمان سے دو ہینڈ گرنیڈ، ایک ایوان بم اور تین عدد پستول بر آمد کر لیے۔پولیس کےمطابق ملزم روح خان،خیراللہ اور اورکریم اللہ کےخلاف مختلف مقدمات درج ہیں۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔