Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی ، احسن آباد میں کیمیکل فیکٹری میں آتشزدگی ، شہر بھر سے فائر ٹینڈرز طلب

کراچی ، احسن آباد میں کیمیکل فیکٹری میں آتشزدگی ، شہر بھر سے فائر ٹینڈرز طلب
January 11, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) کراچی احسن آباد میں کیمیکل فیکٹری میں آتشزدگی شہر بھر سے طلب کئے گئے فائر ٹینڈرز بھی  تیسرے درجےکی قرار دی گئی آگ پر قابو نہ  پا سکے ۔   فائر ٹینڈرز کو پانی کی بلاتعطل فراہمی  کے لیے  صفورا واٹر ہائیڈرنٹ پر  ایمر جنسی نافذ کردی گئی ۔

کراچی  کے علاقے احسن آباد میں واقع کیمیکل فیکٹری  آگ بھڑک اٹھی ۔ آگ نے فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لیا تو دھوئیں کے بادل آسمان سے باتیں کرنے لگے ۔

آگ کی شدت  کے باعث پہلےفیکٹری کی چھت گری اور پھر آگ نے ساتھ والی عمارت کو بھی لپیٹ میں لے لیا ۔

ریسکیو آپریشن کے لیے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں جائے وقوعہ پہنچی جنھوں نے آگ کو تیسرے درجے کی قرار دے کر شہر بھر سے فائر ٹینڈرز طلب کرلیے  ۔

فائر ٹینڈرز کو پانی کی فراہمی کیلئے صفورا اور نیپا ہائیڈرنٹس پر ایمرجنسی نافذ کی گئی  ۔ جس کے بعد 50 ہزار  گیلن پانی  کیمیکل فیکٹری  کی جانب  راوانہ کیا گیا ۔