Saturday, December 4, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی ،حلقہ این اے 256 میں پانی کی قلت، بجلی گیس کی لوڈشیڈنگ حلقے کی پہچان بن گئی

کراچی ،حلقہ این اے 256 میں پانی کی قلت، بجلی گیس کی لوڈشیڈنگ حلقے کی پہچان بن گئی
July 21, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی کے حلقے  این اے 256 میں رہنےوالے  گذشتہ سولہ برسوں سے  پانی کی کمی ، بجلی و گیس کی لوڈ شیڈنگ اور سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ جیسے  مسائل کا سامنا کررہے ہیں۔ عبداللہ  کالج  سے  شروع ہونے والی شاہراہ نور جہاں جسے کبھی پانی تو کبھی بجلی  اور گیس کی لائن ڈالنے کے لیے باربار کھودا گیا اور اب صورتحال یہ ہے کہ یہ  گڑھے سوئمنگ پولز کی  شکل  اختیار کر چکے ہیں۔ کراچی ضلعی وسطی کی حدود میں آنے والے حلقے  این اے 256 کے مکین کچرے  اور نالوں کی صفائی نہ ہونے پر اپنے منتخب کر دہ نمائندوں سے شدید  ناراض ہیں ۔ کہتے ہیں امیدوار ووٹ مانگنے تو آتے ہیں مگر بعد میں ووٹرز کی خبر تک نہیں لیتے۔ نارتھ ناظم  آباد  کے کچھ بلاکس ،پاپوش نگر ، نصرت بھٹو کالونی ، پہاڑ گنج اور دیگر علاقوں پر مشتمل میں اس حلقےمیں گزشتہ سولہ برسوں  سے ایم کیوایم  کے امیدوار ہی  جیتتے آئے ہیں جو اپنے ووٹرز کے  مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئے۔