Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی ،ایم کیو ایم کا الیکشن کمیشن کے آفس کے سامنے مظاہرہ

کراچی ،ایم کیو ایم کا الیکشن کمیشن کے آفس کے سامنے مظاہرہ
August 2, 2018
کراچی ( 92 نیوز) عام انتخابات 2018  میں مبینہ دھاندلی  کیخلاف ایم کیوایم نے کراچی میں الیکشن کمیشن سندھ کے دفتر کے سامنے مظاہرہ کیا اور دھاندلی کےخلاف تحریری مطالبات جمع کرادیے۔ ایم کیو ایم رہنماؤں نے کارکنوں کے ہمراہ کراچی میں صوبائی الیکشن کمیشن کےدفتر کے باہر احتجاج کیا لیکن ایک بھی نعرہ دھاندلی کےخلاف نہیں لگایا۔ ڈاکٹرفاروق ستار نے مظاہرین سے خطاب میں بے بسی کا اظہار کردیا جب کہ عامر خان بولے کہ پولنگ کا عمل غلط نہیں تھا ، دھاندلی گنتی کےدوران کی گئی۔ ایم کیوایم نے چیف الیکشن کمشنر سے کراچی اور حیدرآباد کے تمام حلقے کھلوانے اور ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا مطالبہ کردیا۔