Thursday, December 9, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی ،امیر البحر ظفر محمود نے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا

کراچی ،امیر البحر ظفر محمود نے  کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا
August 8, 2018
کراچی ( 92 نیوز ) چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفرمحمود عباسی نے کراچی میں  کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق  امیر البحر کے دورے کا مقصد تاجر برادری کو پاکستان میں بلیو اکانومی کے حوالے سے سے آگہی فراہم کرنا تھا۔ اپنے دورے کے دوران  نیول چیف ظفر محمود عباسی  نے کہا کہ پاکستان میں مضبوط اور مستحکم  معیشت کیلئے بحری شعبہ کی ترقی ناگزیر ہے، پاکستان میں جہازسازی کی صنعت میں ترقی کے بے پناہ امکانات موجود ہیں اور سی پیک پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا ۔