Wednesday, September 28, 2022

کراچی،ہاکس بے کے قریب دو بچے سمندر میں ڈوب گئے ، ایک کو بچالیا گیا

کراچی،ہاکس بے کے قریب دو بچے سمندر میں ڈوب گئے ، ایک کو بچالیا گیا
کراچی ( 92 نیوز ) کراچی میں ہاکس بے کے قریب  دو بچے سمندر میں ڈوب گئے ، امدادی ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک بچے کو بچالیا جب کہ دوسرے کی تلاش جاری ہے ۔ زندہ بچنے والے بچے کی شناخت 13 سالہ منیر کے نام سے ہوئی  ہوئی ہے جب کہ امدادی ٹیمیں دوسرے بچے کی تلاش میں سرگرداں ہیں ۔