Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی:گلیاں، بازار رنگ برنگی جھنڈیوں اور سبز ہلالی پرچموں سے سج گئے

کراچی:گلیاں، بازار رنگ برنگی جھنڈیوں اور سبز ہلالی پرچموں سے سج گئے
August 2, 2018
کراچی ( 92 نیوز) اگست کا مہینہ شروع ہوتے ہی ملک بھر میں جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، گلیاں اور بازار رنگ برنگی جھنڈیوں اور سبز ہلالی پرچموں سے سج گئے۔ بازاروں میں جشن آزادیکے حوالے سے خریداری بھی زوروں پر ہے۔ پاکستان کا71واں یوم آزادی شایان شان طریقے سے منانے کیلئے زبردست تیاریاں اپنے عروج پر پہنچ گئی ہیں  ،  بازاروں میں خواتین قومی پرچم کے ہم رنگ ملبوسات اور جیولری لینے میں مصروف ہیں تو وہیں نوجوانوں اور بچوں نے بھی جشن آزادی کی خریداری شروع کر دی ہے ۔ خریداری کے لئے آنے والے شہریوں کا کہنا ہے کہ جشن آزادی کا دن ان کے لیے عید سے کم نہیں ۔ قومی پرچم کے ہم رنگ ملبوسات کراچی کے بازاروں میں مختلف اقسام میں موجود ہیں جبکہ خواتین کا جوش وخروش دیدنی ہے  میچنگ چوڑیوں ،جیولری ان کی توجہ کا مرکز ہیں ۔