Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی:کھارادر کے کاغذی بازار میں دکان پر کریکر حملہ ،تین افراد زخمی

کراچی:کھارادر کے کاغذی بازار میں دکان پر کریکر حملہ ،تین افراد زخمی
April 7, 2016
کراچی(92نیوز)کراچی کے علاقے کھارادرکےکاغذی بازارمیں دکان پرکریکرحملے سے تین افرادزخمی ہوگئے،جس کےبعدتاجروں نے دکانیں بندکردیں۔ تفصیلات کے مطابق کھارادر کےکاغذی بازارمیں دکان پرحملہ دیسی ساختہ کریکر سےکیا گیا جس کےبعد بازارمیں بھگدڑمچ گئی،زخمی ہونےوالےصابرعبدالرحیم اوراسد کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا اطلاع ملنےپرپولیس رینجرز اوربم ڈسپوزل اسکواڈکاعملہ جائےواردات پرپہنچا بی ڈی ایس کےمطابق دیسی ساختہ کریکرمیں تین سو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ واقعے کےبعد تاجر مشتعل ہوگئے،انہوں نےبطوراحتجاج دکانیں اورمارکیٹیں بندکردیں،تاجروں کاکہناہےکہ جب سےبھتہ دینا بندکیا ہے تب سےحملوں اوردھمکیوں کا سامنا کررہےہیں۔ تاجروں نےپولیس کی جانب سےتحفظ کی ضمانت نہ ملنےپرسخت احتجاج کرنے کاعندیہ بھی دیدیا۔