Wednesday, October 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی:کورنگی نمبر6 میں 4 ملزم بینک کا صفایا کر گئے

کراچی:کورنگی نمبر6 میں 4 ملزم بینک کا صفایا کر گئے
April 16, 2015
کراچی(92نیوز)کراچی کے علاقے کورنگی میں چار ملزم پانچ منٹ میں بینک کا صفایا کرکے فرار ہو گئےجبکہ  ملزموں کی فائرنگ سے ایک بینک ملازم زخمی ہوگیا۔ کراچی پولیس چیف نے جب سے للکارا ہے ڈاکو ہرروز بینک لوٹنے لگے ہیں جبکہ یہ  تازہ ترین بنک ڈکیتی ہوئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی نمبر چھ میں ڈاکوبے خوفی سے اسلحہ لہراتے  ہوئے آئے ۔ سکیورٹی گارڈ کو دبوچا  بنک کے عملے اور کھاتے داروں کو گولی مارنے کی دھمکی دی ۔ ڈاکوؤں میں سے دو شلوار قمیض اور دو پینٹ شرٹ پہنے ہوئے تھے  کسی نے چہرا چھپایا تو کسی نے وہ زحمت بھی نہ کی ۔ چاروں نے منٹوں میں بنک کی صفائی کی اور چلتے بنے۔ ملزموں نے لاکر توڑنے کے لیے فائر کیے  تجوریاں تو نہ  ٹوٹیں مگر ایک گولی ان سے ٹکرا کر کیشیئر کو جا لگی  اور وہ معمولی زخمی ہوگیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم نو لاکھ سے زائد رقم لوٹ کر فرار ہوئے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔