Sunday, October 24, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی:کورنگی میں اچار کی فیکٹری کے کیمیکل ٹینک میں چھ افراد گرکرجاں بحق

کراچی:کورنگی میں اچار کی فیکٹری کے کیمیکل ٹینک میں چھ افراد گرکرجاں بحق
April 12, 2015
کراچی(92نیوز)کراچی کے علاقے کورنگی میں اچار کی فیکٹری کے کیمیکل ٹینک  میں گر کر چھ افراد جاں بحق ہو گئے ،پولیس نے جائے حادثہ سے شواہد اکھٹےکر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں اچار کی فیکٹری کے کیمیکل ٹینک  میں گر کر چھ افراد جاں بحق ہو گئے ،پولیس نے جائے حادثہ سے شواہد اکٹھےکر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ کورنگی کے علاقے دارالسلام ہاؤسنگ سوسائٹی میں قائم ایک غیرقانونی اچار کی فیکٹری کے کیمیکل ٹینک میں گر کرچھ افراد جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو ٹیموں نے  جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو نکال لیا جن کی شناخت سہیل، مہتاب، نواب، عمران، عدنان اور سلیم کےنام سے ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں فیکٹری کا مالک مہتاب بھی شامل ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کیمیکل اچار کو گلانے کے استعمال کیا جاتا ہے جب کہ فیکٹری غیرقانونی طور پر رہائشی پلاٹ پر قائم کی گئی تھی۔ ڈیڈ باڈیز کو جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر  شواہد اکٹھے کیئے ، وزیر اعلی سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کراچی سے رپورٹ طلب کر لی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔