Wednesday, December 7, 2022

کراچی،کمانڈنٹ ایف سی اور سی ٹی ڈی ٹیم کا چینی قونصل خانے کا دورہ،مکمل جائزہ لیا

کراچی،کمانڈنٹ ایف سی اور سی ٹی ڈی ٹیم کا چینی قونصل خانے کا دورہ،مکمل جائزہ لیا
کراچی ( 92 نیوز) کمانڈنٹ ایف سی معظم جاہ انصاری اور سی ٹی ڈی ٹیم نے چین کے قونصل خانے کا دورہ کیا اور مکمل جائزہ لیا ۔ کمانڈنٹ ایف سی معظم جاہ انصاری کا کہنا تھا کہ ایف سی کے جوانوں نے بھی دہشت گردوں کا مقابلہ کیا۔ سی ٹی ڈی کی ٹیم بھی چینی سفارتخانے گئی اور جائے وقوعہ کا معائنہ کیا، ٹیم نے پولیس اہلکاروں کے بیان قلمبند کرلئے، ادھر ایس ایچ او بوٹ بیسن کی مدعیت میں حملے کا مقدمہ بھی درج ہوگیا، جس میں اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں، گاڑی کا فارنزک مکمل کر لیا گیا۔ تین سے زائد افراد کے فنگر پرنٹس نادرا کو ارسال کئے گئے ہیں ۔ اسلحے سے بھی فنگر پرنٹس حاصل کرلئے گئے۔