Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی:کالعدم تنظیموں،عسکریت پسندگروہوں کےگٹھ جوڑ کی تحقیقات میں تیزی

کراچی:کالعدم تنظیموں،عسکریت پسندگروہوں کےگٹھ جوڑ کی تحقیقات میں تیزی
April 9, 2016
کراچی(92نیوز)کراچی میں کالعدم تنظیموں اور عسکریت پسند گروہوں کے گٹھ جوڑ کی تحقیقات تیز کر دی گئیں پچاس سے زائد ٹیلیفون نمبروں کا ڈیٹا اور دو ماہ کے دوران گرفتار تخریب کاروں کی تفتیشی رپورٹس یکجا کی جا رہی ہیں۔ تفصیلات کےمطابق کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے عسکریت پسند گروہوں اور کالعدم تنظیموں کے گٹھ جوڑ کی تحقیقات تیز کردیں۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ دو ماہ کے دوران گرفتار ہونے والے مخصوص گروہ کے کارندوں اور تخریب کاروں کی تفتیشی رپورٹس کو یکجا کیا جا رہا ہے جبکہ ان ملزموں سے حاصل کردہ 50 سے زائد ٹیلیفون نمبرز کا ڈیٹا بھی حاصل کرلیا گیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصلہ شہر میں دہشت گردی اور تخریب کاری کی بڑھتی وارداتوں کے تناظر میں کیا گیا شہر میں شارٹ ٹرم کڈنیپنگ اور بھتہ خوری کی نئی لہر کی تحقیقات بھی تیز کر دی گئی ہیں اور انسداد بھتہ سیل کی جانب سے اہم وارداتوں کی جیوفنسگ رپورٹس بھی یکجا کرلی گئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزموں سے تحقیقات کے دوران کئی گروہوں کے سرغنہ اور سہولت کاروں کی نشاندہی ہوئی ہے اور اگلے 48 گھنٹوں کے دوران کئی اہم ملزموں کی گرفتاریاں کر لی جائینگی ۔