Sunday, September 15, 2024

کراچی،کاغذات نامزدگی کے آخری روز امیدوار اورکارکنان میں گرما گرمی

کراچی،کاغذات نامزدگی کے آخری روز امیدوار اورکارکنان میں گرما گرمی
June 11, 2018
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں کاغذات نامزدگی کے آخری روز امیدوار اور کارکنان شدید گرمی اور بد انتظامی کی وجہ سے آپے سے باہر ہوگئے  ،صوبائی الیکشن کمیشن کے دفتر میں ہنگامہ آرائی اور ضلع شرقی کی عدالت کے باہر دو جماعتوں کے کارکنان گتھم گتھا ہو گئے۔ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے موقع پر صوبائی الیکشن کمیشن کے دفتر میں خواتین اور اقلیتی امیدواروں کا رش رہا ، تحریک انصاف کی کارکن سے دھکم پیل میں الیکشن کمیشن کے دفتر کا شیشہ ٹوٹ گیا ۔ الیکشن کمشنر کی ہدایت پر خاتون کارکن اسما رضوی کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا  ۔   ضلع شرقی کی عدالت میں میڈیا سے پہلے بات کرنے کے معاملے پر دو جماعتوں کے کارکنوں آپس میں لڑ پڑے ۔ سرائیکی قومی موومنٹ اور متحدہ مجلس عمل کے کارکن آپ میں گتھم گتھا ہو گئے۔ صوبائی الیکشن کمشنر بھی سیکیورٹی کی عدم فراہمی پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔