کراچی،ڈیفنس میں کاربم دھماکے کا مقدمہ درج،انسداد دہشتگردی،ایکسپوزو ایکٹ کی دفعات شامل
کراچی ( 92 نیوز ) کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کار بم دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ مقدمے میں انسداد دہشتگردی اور ایکسپلوزو ایکٹ کی دفعات شامل کی گئی ہیں ۔
مقدمہ کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ میں ایس ایچ او درخشاں کی مدعیت میں نامعلوم دہشتگردوں کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ مقدمہ دہشتگردی کی دفعہ 7 اے ٹی اے اور ایکسپلوزو ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ۔
ایف آئی آر متن کے مطابق دھماکہ 3 دسمبر کی رات 3 بجکر 31 منٹ پر گاڑی میں ہوا ، جائے وقوعہ سے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو 8 کلو بارودی مواد کے 2 پیکٹ ملے ، جبکہ تباہ ہونے والی گاڑی کے قریب سے 6 گیس سلنڈر بھی ملے ۔
ایف آئی آر میں لکھا گیاہے کہ نامعلوم دہشتگردوں نے شہر میں بڑی واردات کی تیاری کررکھی تھی ۔