Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی:پی ایس ایل کیلئے فول پروف سیکیورٹی سے متلعق فل ڈریس ریہرسل

کراچی:پی ایس ایل کیلئے فول پروف سیکیورٹی سے متلعق فل ڈریس ریہرسل
February 11, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) کراچی میں پی ایس ایل میچز اور فائنل کے دوران فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے فل ڈریس ریہرسل کی گئی ، پولیس، رینجرز اور آرمی کے دستوں نے ریہرسل میں حصہ لیا،۔

 نیشنل اسٹیڈیم میں قائم کنڑول روم اور ہیلی کاپٹر سے مانیٹرینگ بھی کی گئی، غیرملکی سکیورٹی کنسلٹنٹ رگ ڈیگاس کہتے ہیں سکیورٹی انتظامات سےمطمئن ہیں ۔

کراچی میں پی ایس ایل میچز اور فائنل کے دوران فول پروف سیکیورٹی کاجائزہ لینے کےلئے  فل ڈریس ریہرسل کی گئی جس کاآغازائیرپورٹ سے ہوا۔ ہیلی کاپٹر کے ذریعے کانوائے کی نگرانی کی جاتی رہی ۔کانوائے پہلے نجی ہوٹل اورپھر نیشنل اسٹیڈیم  پہنچا ۔

نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف بھی سکیورتی ہائی الرٹ رکھی گئی۔اطراف کے راستوں کی ٹریفک کےلئے بند کردیاگیا۔

نیشنل اسٹیڈیم میں مرکزی کنٹرول روم سے بھی تمام اقدامات کو مانیٹر کیاجاتارہا۔ تمام گاڑیوں کو بم ڈسپوزل اسکواڈ کےعملے نے چیکنگ کے بعد اسٹیڈیم جانے کی اجازت دی۔ ہنگامی حالات سے نمٹنے کےلئے اسٹیڈیم میں موبائل اسپتال موجودتھا ۔

غیر ملکی سکیورٹی کنسلٹنٹ ریگ ڈیگاس سکیورٹی انتظامات سے مطمئن نظرآئے۔ انہوں نے کہاکہ 7 دنوں میں اپنی رپورٹ دیں گے۔

وزیرداخلہ سندھ سہیل انورسیال نےکہاکہ پی ایس ایل کافائنل میچ کراچی میں کروانے کا وعدہ پوراکریں گے۔

نیشنل اسٹیڈیم اور اطراف میں ایک کروڑ روپے مالیت کے 80  سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں ۔ ایک کلومیٹر کا فاصلہ کور کرنے والے کیمرے رات میں ریکارڈنگ کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔