کراچی:پاپوش نگر اور لیاقت آباد سے 2ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد
کراچی(92نیوز)کراچی کے علاقوں پاپوش نگر اور لیاقت آباد میں رینجرز کی کارروائیوں میں دو ملزم گرفتار ہوگئے ہیں جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ۔
ترجمان رینجرز کے مطابق ملزموں کا تعلق ایم کیو ایم لندن سیکرٹریٹ کے عسکری ونگ سے ہےجبکہ ملزم قتل اور راہزنی کی کئی وارداتوں میں ملوث ہیں۔