کراچی:نامعلوم افراد افراد کی فائرنگ سے ڈاکٹر جاں بحق

کراچی(92نیوز)ناظم آباد کے علاقہ میں ہومیو پیتھک ڈاکٹر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا ۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر انور علی عابدی اپنے کلینک پر بیٹھا تھا کہ حملہ آوروں نے فائرنگ کر دی ۔
فائرنگ سے زخمی ہونے والے ڈاکٹر کو ہستپال پہنچایا گیا لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا ۔
پوسٹمارٹم کےلئے لاش کو عباسی شہید منتقل کر دیا گیا ۔علاوہ ازیں کلفٹن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس کانسٹیبل بھی زخمی ہوگیا ہے ۔