Tuesday, October 4, 2022

کراچی،موٹرسائیکل سوار ڈاکو شہری کا موبائل لیکر رفوچکر

کراچی،موٹرسائیکل سوار ڈاکو شہری کا موبائل لیکر رفوچکر
کراچی ( 92 نیوز ) کراچی میں لوٹ مار بچوں کا کھیل بن گیا  ، اورنگی ٹاؤن میں ایک ڈکیت نے چلتی موٹرسائیکل پر ہی شہری سے موبائل فون چھینا اور رفو چکر ہوگیا ۔ اورنگی ٹاؤن مومن آباد میں دو شہری بے فک رہو کر سڑک کنارے بیٹھے موبائل استعمال کر رہے تھے کہ ایک موٹرسائیکل سوار ڈاکو پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے موبائل چھین کر فرار ہو گیا۔ یہ سب کچھ اس قدر آناًفاناً ہو اکہ شہری چند لمحے دم بخود رہاحواس بحال ہونے پر ڈاکو کے پیچھے دوڑ لگائی مگر وہ ہاتھ نہ آیا۔