Thursday, September 19, 2024

کراچی،مومن آباد قبرستان سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیزمواد برآمد

کراچی،مومن آباد قبرستان سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیزمواد برآمد
June 19, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی میں پولیس نے مومن آباد کے قبرستان سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا۔ ایس ایس پی ویسٹ عمر شاہد نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ مومن آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر پریشان چوک کے قریب قبرستان میں کارروائی کرتے ہوئے بھاری تعداد میں بارودی مواد برآمد کر ليا ۔ برآمدہونے والے  سامان میں  بوتل بم ،آئی ای ڈی ڈیوائس،6 ڈیٹونیٹر، ڈائنامائیٹ، ریموٹ کنٹرول سرکٹ بیٹری، اینٹینا اور دیگر سامان شامل ہے۔ ایس ایس پی ویسٹ نے کہا کہ کراچی میں ٹی ٹی پی کے دہشتگرد موجود ہو سکتے ہیں، دہشتگردوں نے قبروں کے اندر مواد چھپایا ہوا تھا ۔ مومن آباد پولیس نے نامعلوم دہشتگردوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔