Sunday, October 17, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی:منگھوپیراور اتحاد ٹاؤن میں پولیس کی کارروائی , 3ٹارگٹ کلر گرفتار

کراچی:منگھوپیراور اتحاد ٹاؤن میں پولیس کی کارروائی , 3ٹارگٹ کلر گرفتار
May 7, 2016
کراچی(92نیوز)کراچی  کے علاقے منگھوپیر اور اتحاد ٹاؤن میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اورنگی پروجیکٹ کی ڈائریکٹر پروین رحمان کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر سمیت تین   ٹارگٹ کلرز  کو  گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کےمطابق ایس ایس پی ویسٹ کیپٹن  ریٹائرڈ  غلام اظفر مہیسر نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ  اورنگی پائلٹ پروجیکٹ کی ڈائریکٹر پروین رحمان  کے قتل میں ملوث  سیاسی جماعت  سے تعلق رکھنے والے ٹارگٹ کلر رحیم سواتی کو گرفتار کر لیا رحیم سواتی کا تعلق کالعدم جماعت سے بھی تھا۔ ایس ایس پپی ویسٹ  نے بتایا کہ  پولیس نے  اتحاد ٹاؤن میں ایک  اور کارروائی کرتے ہوئے  مذہبی جماعت سے تعلق رکھنے والے دو ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ٹارگٹ کلر حنیف عرف شکاری اور ، دانش عرف استاد   2013 میں تین ٹریفک وارڈنز کے قتل سمیت دس سے زائد افراد کے قتل میں ملوث ہیں۔ گرفتار ملزموں کے قبضے سے دستی بم اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا جبکہ ملزموں سے مزید تفتیش جاری ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔