کراچی:منشیات فروش گروپوں میں تصادم، فائرنگ کا تبادلہ ، سرچ آپریشن میں 12افرادزیر حراست

کراچی(92نیوز)کراچی کی پاک کالونی میں منشیات فروش گروپوں میں تصادم اورفائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے ۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے
، تفصیلات کےمطابق پولیس اور رینجرز کا علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا بکتر بند گاڑیاں بھی طلب کر لی گئی ہیں جبکہ بارہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے کراچی پولیس چیف نے غفلت پر پاک کالونی کے ایس ایچ او کو معطل کردیا ۔