Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی:مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک نوجوانوں کے ورثا کا شارع پاکستان پر دھرنا

کراچی:مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک نوجوانوں کے ورثا کا شارع پاکستان پر دھرنا
July 30, 2017

کراچی (92نیوز)کراچی میں ہفتے کے روز مبینہ پولیس مقابلے میں جاں بحق  ہونے والے2 نوجوانوں کے لواحقین نے شارع پاکستان پر دھرنا دیا اور پولیس مقابلے کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا،ادھر پولیس کا کہنا ہےکہ ہلاک نوجوانوں کے خلاف شہری نے مقدمہ درج کرارکھا ہے۔

تفصیلات کےمطابق گلستان جوہرلال فلیٹس کے قریب گزشتہ روز مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہونیوالے دونوجوانوں کے لواحقین سراپااحتجاج بن گئے۔احتجاج کے باعث شارع پاکستان کے دونوں ٹریک پربدترین ٹریفک جام ہوگیا۔

لواحقین کاکہناتھاکہ اسماعیل اور اقبال درزی کاکام کرتے تھے ۔پولیس نے ناحق اسماعیل اوروقاص کوگولیاں مارکرسڑک پرتڑپتاچھوڑدیا۔

اسماعیل اور اقبال کے اہلخانہ کہتے ہیں حیدرآباد میں ہاف فرائی فل فرائی کے ماہر ایس ایس پی عرفان بلوچ نے اب کراچی میں اپنے رنگ دکھاناشروع کردیاہے پولیس دونوں پرایک بھی مقدمہ ثابت کرکے دکھائیں۔

پولیس اوررینجرزحکام نے انصاف فراہم کرنیکی یقین دہانی پرمظاہرین کومنتشرکردیا۔لواحقین نے مطالبہ کیاہے کہ مبینہ پولیس مقابلے کی اعلیٰ سطحیٰ پر تحقیقات کروائی جائے۔