Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی:لانڈھی صنعتی ایریا کی سڑک کھنڈربننے لگی

کراچی:لانڈھی صنعتی ایریا کی سڑک  کھنڈربننے لگی
September 24, 2018
کراچی ( 92 نیوز ) کراچی کے علاقے لانڈھی صنعتی ایرای کی سڑک کھنڈر بن گئی ، جھولا جھولتی گاڑیاں، سیوریج کا گندا پانی، دھول، مٹی، ٹوٹ پھوٹ، معاشی حب کراچی میں لانڈھی فیوچر کالونی کی اہم سڑک کھنڈر میں تبدیل ہوتی جارہی ہے ۔ ووٹ دینے والوں کی زندگی اجیرن ہو گئی جب کہ  ووٹ لینے والوں کو عوام کے حال سے کوئی سروکار نہیں۔ دھول، مٹی ، ٹوٹ پھوٹ کے باعث  حادثات معمول بن گئے ہیں  ، لانڈھی فیوچر کالونی سے متصل سڑک کا مقدر ہے، معیشت کا پہیہ چلانے والی سڑک کی حالت قابل رحم ہے ۔ علاقہ مکین کہتے ہیں ووٹ لینے والوں کو ووٹ دینے والوں کی تکلیف کا احساس نہیں، منتخب نمائندوں کا دیدار خواب بن گیا ہے۔ سڑک پر جمع ہونے والا بدبو دار پانی جہاں ٹریفک کیلئے پریشانی کا سبب بن رہا ہے، وہیں بیماریاں بھی پھیل رہی ہیں ۔