Monday, November 28, 2022

کراچی:فیکٹری کی لفٹ گرنے سے دومزدورجاں بحق ایک زخمی

کراچی:فیکٹری کی لفٹ گرنے سے دومزدورجاں بحق ایک زخمی
کراچی(92نیوز) سائٹ ایریامیں فیکٹری کی لفٹ سےگرکردومزدور جاں بحق جبکہ تیسراشدیدزخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق سائٹ ایریامیں واقع نجی فیکٹری میں کام کرنےوالےتین مزدورلفٹ سےگرکرشدیدزخمی ہوگئے،جنہیں فوری طورپرعباسی شہید اسپتال پہنچایاگیا،جہاں دوران علاج دوزخمی مزدوردم توڑگئے،جن کی شناخت راشد اوراصغر کےناموں سےہوئی ہے جبکہ تیسرے زخمی مزدورعدنان کوطبی امدادفراہم کی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ سائٹ پولیس جائےوقوعہ پہنچی اورفیکٹری میں کام کرنےوالےدیگرمزدوروں سےابتدائی پوچھ گچھ کی۔ پولیس کےمطابق فیکٹری مالکان سےبھی تحقیقات کی جائےگی۔