Wednesday, October 20, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی:فکس اٹ کے تحت کھانا مہم بھی شروع کردی گئی

کراچی:فکس اٹ کے تحت کھانا مہم بھی شروع کردی گئی
May 1, 2016
کراچی(92نیوز)کراچی کے مختلف علاقوں  میں فکس اٹ کے تحت مستحق افرادکو دوپہر دو بجے سے رات ایک بجے تک مفت کھانا دیا جائے گا یہ کھانا لوگ رضاکارانہ طورپر ریفریجریٹرمیں رکھوائیں گے۔ تفصیلات کےمطابق کراچی میں مستحق اور ضرورت مند افراد کے لیے فکس اٹ کی  کھانے تقسیم مہم کا آغاز ہوگیا۔ فکس اٹ مہم کے تحت بہادرآباد کے ہوٹل میں ریفریجریٹر رکھ کر مہم کا آغاز ہوا ۔عالمگیر خان کی مفت کھانا مہم میں ایک خاتون کھانے کے بجائے ریفریجریٹر لینے آگئیں۔ کہتی ہیں ان کے پاس ریفریجریٹر ہوگا تو کھانا کا بھی مسئلہ حل ہوجائے گا  عالمگیر خان کا کہنا تھا کہ غربت تب ختم ہوگی جب روزگارفراہم کیا جائے۔ فکس اٹ کے تحت ایک ماہ کے دوران کراچی میں سو ریفریجریٹر مختلف ہوٹلوں میں رکھے جائیں گے جہاں مستحق افراد دوپہر دو بجے سے رات ایک بجے تک کھانا حاصل کرسکیں گے  ۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔